تاریخ شائع کریں2021 21 April گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 500911

سیاہ فام فلائیڈ قتل کیس،پولیس آفیسر مجرم قرار

جارج فلائیڈ کے حامیوں نے عدالت کے باہر جشن منایا۔ جارج فلائیڈ کے خاندان کے وکیل نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخ میں ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔
سیاہ فام فلائیڈ قتل کیس،پولیس آفیسر مجرم قرار
امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں سفید فام سابق پولیس آفیسر کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں سفید فام سابق پولیس آفیسر کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 12 رکنی جیوری نے 45 سالہ سابق پولیس آفیسر ڈیرک چاون کو تینوں الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔ مجرم چاون کو تحویل میں لے لیا گیا اور اب اسے کئی سالوں تک قید کاٹنا پڑ سکتی ہے۔

جارج فلائیڈ کے حامیوں نے عدالت کے باہر جشن منایا۔ جارج فلائیڈ کے خاندان کے وکیل نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخ میں ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا واقعہ مئی 2020 میں پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ پولیس اہلکار نے فلائیڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے بہت زور سے دبا رکھا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfyxdtyw6dx1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ