QR codeQR code

مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا اور اہم مسئلہ ہے

6 May 2021 گھنٹہ 19:33

حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے  رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کی تاریخی حکمت عملی نے فلسطینی آرمان کو زندہ رکھا ہے ۔


 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز عالمی یوم قدس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کی تاریخی حکمت عملی نے فلسطینی آرمان کو زندہ رکھا ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ نے جمعرات  کے روز عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے  رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کی تاریخی حکمت عملی نے فلسطینی آرمان کو زندہ رکھا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی ہے لہذا اسلامی ممالک کو فلسطینیوں کی حمایت مضبوط اور مستحکم انداز میں جاری رکھنی چاہیے۔

اس بیان کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے  رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کے تاریخي اقدام کو مسئلہ فلسطین کے دائمی زندہ رہنے کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا گيا ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا اور اہم مسئلہ ہے ۔فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطین میں مزاحمت کے شعلہ کو روشن رکھیں اور فلسطینیوں کی مخلصانہ طور پر حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ آشکارا طور پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ فلسطینیوں کی حمایت کو ہم اپنا مذہبی، دینی، اخلاقی، انسانی اور سیاسی فریضہ سمجھتے ہیں۔ 

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظآلم میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو برابر کا شریک قراردیا ہے۔ ایرانی وزارت خآرجہ نے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ غاصج صہیونی حکومت کی حمایت کرنے کے بجائے فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت کریں جنھیں اسرائیل نے ان کے گھر سے نکال دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 502789

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502789/مسئلہ-فلسطین-عالم-اسلام-کا-پہلا-اور-اہم-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com