QR codeQR code

صیہونی حکومت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہیں

6 May 2021 گھنٹہ 21:11

صیہونی حکومت کی عدلیہ نے اتوار کو کئی فلسطینی خاندانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ صیہونی آبادکاروں کے حق میں ضبط ہونے والے گھروں کو خالی کردیں ۔


فلسطینی انتظامیہ کے وزیرخارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی حکام ہر سطح پر صیہونی حکام کے مجرمانہ اقدامات کا مقابلہ کریں گے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں صیہونی حکومت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہیں ۔

ریاض المالکی نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کو بیت المقدس سے فلسطینیوں کو باہر نکالنے ، ان کے گھروں پر قبضہ کرنے اور ان کی جگہ پر صیہونیوں کو بسانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے اس طرح کے اقدامات برسوں سے جاری ہیں اور ہم ہمیشہ کی مانند اس کا مقابلہ کریں گے۔

صیہونی حکومت کی عدلیہ نے اتوار کو کئی فلسطینی خاندانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ صیہونی آبادکاروں کے حق میں ضبط ہونے والے گھروں کو خالی کردیں ۔

صیہونی عدلیہ نے فلسطینی خاندانوں کو آگست کے مہینے تک اپنے گھر خالی کردینے کا حکم دیا ہے۔اس فیصلے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جنھیں کچل دیا گیا ۔
 


خبر کا کوڈ: 502796

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502796/صیہونی-حکومت-کے-اقدامات-بین-الاقوامی-قوانین-برخلاف-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com