تاریخ شائع کریں2021 6 May گھنٹہ 22:43
خبر کا کوڈ : 502818

دنیا کے حریت پسند بیت المقدس کو تنہا نہ چھوڑیں،پادری عطا اللہ حنا

فلسطین میں رہنے والے عیسائی، فلسطینی قوم کا حصہ ہیں اور وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ان کا تعلق فلسطین سے ہے۔
دنیا کے حریت پسند بیت المقدس کو تنہا نہ چھوڑیں،پادری عطا اللہ حنا
رومن کیتھولیک چرچ کے پادری عطا اللہ حنا کا کہنا ہے کہ دنیا کے حریت پسند بیت المقدس کو تنہا نہ چھوڑیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رومن کیتھولیک کے آرچ بشپ عطا اللہ حنا نے عالمی یوم القدس کی مناسبت پر دیئے گئے پیغام میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیت المقدس کو تنہا نہ چھوڑیں اور ان جلادوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں جنہوں نے بیت المقدس، اس کے فرزندوں، اس کی شناخت، تاریخ اور اس کی اہمیت کو ہدف بنا رکھا ہے۔

انہوں نے اسی طرح کہا کہ فلسطین میں رہنے والے عیسائی، فلسطینی قوم کا حصہ ہیں اور وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ان کا تعلق فلسطین سے ہے۔

رومن کیتھولیک چرچ کے آرچ پشپ نے کہا کہ فلسطین ایک ایسا موضوع ہے جس نے عیسائیوں اور مسلمانوں کو فرزندان فلسطین کے طور پر ایک ساتھ جمع کر رکھا ہے اور عالمی یوم القدس کے موقع پر اور اس کے علاوہ باقی دنوں میں بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے اور فلسطین سے اسے الگ کرنے کی صیہونیوں کی سازش کے مقابلے میں آواز بلند کرنا، دنیا کے تمام افراد کی ایمانی، معنوی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

یاد ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے فرمان پر ہر سال جمعۃ الوداع کو پوری دنیا میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfx0kjyt0zj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ