تاریخ شائع کریں2021 6 May گھنٹہ 22:45
خبر کا کوڈ : 502819

قیامت کے دن بیت المقدس کے بارے میں سوال کیا جائے گا

تہران میں بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے  کےعنوان کے تحت منعقد کانفرنس میں ناصر ابو شریف کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ہم سے کہا تھا کہ قیامت کے دن بیت المقدس کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
قیامت کے دن بیت المقدس کے بارے میں سوال کیا جائے گا
ایران میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ہم سے کہا تھا کہ قیامت کے دن بیت المقدس کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

تہران میں بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے  کےعنوان کے تحت منعقد کانفرنس میں ناصر ابو شریف کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ہم سے کہا تھا کہ قیامت کے دن بیت المقدس کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی یوم القدس، ایک ایسی تبدیلی کے وقت منعقد ہو رہا ہے کہ کچھ افراد کو یہ تبدیلی اچھی لگ رہی ہے جبکہ کچھ کو بری لگ رہی ہے لیکن خوش قسمتی سے بہت زیادہ تبدیلیاں اچھی ہیں۔

جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ابو شریف نے علاقے میں مزاحمتی گروہوں کے سربراہوں کے خطاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے سربراہوں نے اپنے اس کام سے اللہ تبارک و تعالی، فلسطین اور اس مذہبی منصوبے سے ایک بار پھر تجدید عہد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا کے تمام افراد کی یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین صرف ایک سیاسی، اخلاقی یا انسانی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ سب سے پہلے ایک ایمانی اور عقیدتی مسئلہ ہے۔

یاد ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے فرمان پر ہر سال جمعۃ الوداع کو پوری دنیا میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcezw8nojh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ