تاریخ شائع کریں2021 14 September گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 518852

امریکی فوجی کارواں شام کے شمال مشرقی علاقہ میں منتقل

امریکہ کا فوجی ساز و سامان کا حامل ایک کارواں عراقی کردستان کے الولید پاس سے غیر قانونی طور پر شام کی سرزمین میں داخل ہوا اور صوبے الحسکہ کے شمال میں المالکیہ علاقے میں واقع الجیر ایئر پورٹ کی جانب نکل گیا۔
امریکی فوجی کارواں شام کے شمال مشرقی علاقہ میں منتقل
عراق سے امریکی فوج نے فوجی ساز و سامان کا حامل ایک اور کارواں غیر قانونی طور پر شام کے شمال مشرقی علاقہ میں منتقل کیا ہے۔

شام نیوز ایجنسی نے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے مشرقی مضافات میں واقع السویدیہ اور الیعریہ گاؤں کے ذرائع سے بتایا ہے کہ امریکہ کا فوجی ساز و سامان کا حامل ایک کارواں عراقی کردستان کے الولید پاس سے غیر قانونی طور پر شام کی سرزمین میں داخل ہوا اور صوبے الحسکہ کے شمال میں المالکیہ علاقے میں واقع الجیر ایئر پورٹ کی جانب نکل گیا۔

یہ فوجی کارواں 45 ٹرکوں پر مشتمل تھا جس میں بڑے بڑے صندوق اور فریج لدے تھے جبکہ ایندھن کے کئی ٹینکر بھی ان کے درمیان موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی فوج نے گذشتہ کچھ ہفتوں کے دوران اسلحوں و فوجی سازوسامان پر مشتمل دسیوں ٹرک غیر قانونی طور پر شام روانہ کئے ہیں تاکہ اس ملک کے الجزیرہ علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو پائیدار بنائے اور شام کے تیل سمیت اسکے معدنی ذخائر کی لوٹ مار کرے۔
https://taghribnews.com/vdciwvawrt1azv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ