تاریخ شائع کریں2021 16 October گھنٹہ 15:00
خبر کا کوڈ : 522866

جارح فوجی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے

المیادین ٹی وی چینل نے مآرب میں یمنی فورسز کی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ ان دلاوروں کے لئے مآرب کی لڑائی کا انجام طے کرنا مشکل نہیں ہے جنہیں سات سال کی جنگ کا تجربہ اور اس تجربہ نے انہیں نکھار دیا ہے۔
جارح فوجی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے
جارح فوجی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔

یمنی فورسز بجلی کی طرح مآرب کے مورچہ کی طرف بڑھتے ہوئے شہر کے دروازہ تک پہونچ گئی ہے ۔

المیادین ٹی وی چینل نے مآرب میں یمنی فورسز کی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ ان دلاوروں کے لئے مآرب کی لڑائی کا انجام طے کرنا مشکل نہیں ہے جنہیں سات سال کی جنگ کا تجربہ اور اس تجربہ نے انہیں نکھار دیا ہے۔ ان بہادروں کو زمینی لڑائی میں بہت مہارت اور قیمتی تجربہ ہے اوریہ بہادر سخت سے سخت حالات میں پیشرفت کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ کچھ دنوں میں یمنی فورسز کے ہراول دستے نے مآرب شہر کے جنوب میں واقع ”رحبہ و العبدیہ“ میں بڑی کامیابی حاصل کی۔  یمنی فورسز کا ہراول دستہ مآرب، البیضاء، شبوہ کے مثلث پر پہونچ کر تینوں اہم مورچوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں کامیاب رہا۔ اس طرح اس نے جنوبی، شمال مشرقی اور شمال مغربی مورچوں سے دشمن فور‎سز کا محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqrawqt1arv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ