تاریخ شائع کریں2022 14 January گھنٹہ 11:42
خبر کا کوڈ : 534376

روس اور تین یورپی ممالک کے سینئر مذاکرات کاروں کی ویانا میں ملاقات

ویانا مذاکرات میں سنیئر روسی مذاکراتکار میخائیل اولیانوف نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہا کہ اس بار مستقبل کے معاہدے کے نفاذ کے لیے ان ممالک (تین یورپی ممالک) کے خیالات اور نفاذ کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات کی ترتیب پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
روس اور تین یورپی ممالک کے سینئر مذاکرات کاروں کی ویانا میں ملاقات
روس اور تین یورپی ممالک کے سینئر مذاکرات کاروں نے جمعرات کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں جاری مذاکرات میں ممکنہ معاہدوں پر عمل درآمد کے بارے میں بات چیت کی۔

ویانا مذاکرات میں سنیئر روسی مذاکراتکار میخائیل اولیانوف نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہا کہ اس بار مستقبل کے معاہدے کے نفاذ کے لیے ان ممالک (تین یورپی ممالک) کے خیالات اور نفاذ کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات کی ترتیب پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آٹھویں دور میں پہلی بار ایران، یورپی یونین اور 4+1کے ماہرین کی موجودگی کے ساتھ تیسرے ماہر ورکنگ گروپ کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا کہی۔  یہ ورکنگ گروپ ممکنہ معاہدوں کے طریقے اور دوسری طرف کے اقدامات کی تصدیق کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اس اجلاس میں اس ورکنگ گروپ کے بقیہ حصوں کو مکمل کرنے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سب سے اہم زیر بحث موضوع امریکی اقدامات کی دیانتداری کی تصدیق تھا، اور نشست ایک مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdchqknm-23nxxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ