تاریخ شائع کریں2022 14 January گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 534401

پاکستان و ایران کا دو طرفہ تجارت اور مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے ایک آنلائں اجلاس

حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان کے تجارتی ٹرک ایران کے راستے ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان گئے ہیں۔ اس اجلاس میں ٹرانزٹ کے اس عمل پر بھی گفتگو کی گئی اور مختلف مسائل پر غور کیا گیا اور اسی طرح پاکستان ایران ترکی مال بردار ای سی او ریل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان و ایران کا دو طرفہ تجارت  اور مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے ایک آنلائں اجلاس
پاکستان کی تاجر برادری نے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور اس سلسلے میں مواقع کی تلاش اور مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے ایک آنلائں اجلاس تشکیل دیا۔

اس آنلائں اجلاس میں ایران و پاکستان کے ساتھ ساتھ روسی کمپنیوں نے بھی  شرکت کی۔ اس اجلاس میں استنبول میں پاکستان کے کونسلر جنرل اور ایران میں پاکستان کے کمرشل اتاشی نے  مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان کے تجارتی ٹرک ایران کے راستے ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان گئے ہیں۔ اس اجلاس میں ٹرانزٹ کے اس عمل پر بھی گفتگو کی گئی اور مختلف مسائل پر غور کیا گیا اور اسی طرح پاکستان ایران ترکی مال بردار ای سی او ریل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ ای سی او ریلوے منصوبے کے تحت پاکستان کی ایک مال بردار ٹرین ایران کے راستے ترکی گئی ہے اور اب دوسری ٹرین بھی جانے کے لئے تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzt9nqak9wt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ