تاریخ شائع کریں2022 14 January گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 534404

افغانستان کی فوجی یونیورسٹی کے طلبا کا ہندوستانی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں ہندوستان جانے  والے افغانستان کے ان فوجی کیڈٹوں نے ہندوستانی حکام کی جانب سے ان کے حقوق کی مبینہ پامالی اور وعدوں کی خلاف ورزی کئے جانے پر کڑی تنقید کی۔
افغانستان کی فوجی یونیورسٹی کے طلبا کا ہندوستانی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی
ہندوستان پہنچنے والے افغانستان کی فوجی یونیورسٹی کے طلبا نے اس ملک کی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں ہندوستان جانے  والے افغانستان کے ان فوجی کیڈٹوں نے ہندوستانی حکام کی جانب سے ان کے حقوق کی مبینہ پامالی اور وعدوں کی خلاف ورزی کئے جانے پر کڑی تنقید کی۔

افغانستان کے ان فوجی  طلبا نے اپنی اقتصادی بد حالی اور نفسیات پر پڑنے والے اس کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی صورت حال پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے بیرون ملک نہ صرف افغان طلبا بلکہ افغان سفارت کار بھی اپنے مبہم مستقبل و صورت حال سے دوچار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjyxeixuqetxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ