QR codeQR code

افغانستان کی فوجی یونیورسٹی کے طلبا کا ہندوستانی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی

14 Jan 2022 گھنٹہ 17:58

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں ہندوستان جانے  والے افغانستان کے ان فوجی کیڈٹوں نے ہندوستانی حکام کی جانب سے ان کے حقوق کی مبینہ پامالی اور وعدوں کی خلاف ورزی کئے جانے پر کڑی تنقید کی۔


ہندوستان پہنچنے والے افغانستان کی فوجی یونیورسٹی کے طلبا نے اس ملک کی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں ہندوستان جانے  والے افغانستان کے ان فوجی کیڈٹوں نے ہندوستانی حکام کی جانب سے ان کے حقوق کی مبینہ پامالی اور وعدوں کی خلاف ورزی کئے جانے پر کڑی تنقید کی۔

افغانستان کے ان فوجی  طلبا نے اپنی اقتصادی بد حالی اور نفسیات پر پڑنے والے اس کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی صورت حال پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے بیرون ملک نہ صرف افغان طلبا بلکہ افغان سفارت کار بھی اپنے مبہم مستقبل و صورت حال سے دوچار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 534404

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/534404/افغانستان-کی-فوجی-یونیورسٹی-کے-طلبا-کا-ہندوستانی-وزارت-خارجہ-عمارت-سامنے-احتجاجی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com