QR codeQR code

فنلینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے بیجنگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہونچے گا

18 May 2022 گھنٹہ 12:46

فنلینڈ کا نیٹو میں شامل ہونا بیجنگ-ہیلسنکی تعلقات میں نئے عناصر کے داخل ہونے کا سبب بنے گا، جو دونوں ملکوں کے ہمیشہ سے چلے آرہے اچھے تعلقات کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔


نیٹو میں فنلینڈ اور سویڈن کی شمولیت کی درخواست پر چین کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔

فنلینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کے رد عمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کی نیٹو میں شمولیت سے بیجنگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہونچے گا۔

مہر نیوز کے مطابق، ژائو لیجیان نے پیر کے روز کہا کہ فنلینڈ کا نیٹو میں شامل ہونا بیجنگ-ہیلسنکی تعلقات میں نئے عناصر کے داخل ہونے کا سبب بنے گا، جو دونوں ملکوں کے ہمیشہ سے چلے آرہے اچھے تعلقات کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کی سکورٹی کے موضوع پر چین کا موقف واضح ہے اور بیجنگ کو امید ہے کہ سبھی فریق سکیورٹی کے ایک دوسرے پر منحصر ہونے کے اصول پر پابند ہونگے اور ایک دوسرے کی جائز تشویش کا احترام کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ فنلینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست پر روسی حکومت کا بھی منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔

روسی صدر دفتر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے بھی پیر کے روز فنلینڈ اور سویڈن کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فوجی اتحاد کے پھیلتے دائرے سے یورپ کی سکیورٹی میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 550064

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/550064/فنلینڈ-اور-سویڈن-کی-نیٹو-میں-شمولیت-سے-بیجنگ-کے-ساتھ-دو-طرفہ-تعلقات-کو-نقصان-پہونچے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com