تاریخ شائع کریں2022 18 May گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 550121

نسل کی افزائش ملک کی اہم اور ضروری پالیسیوں کا حصہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آبادی کے شعبے میں ہمدردی اور سوچ سمجھ کر کام کیا۔
نسل کی افزائش ملک کی اہم اور ضروری پالیسیوں کا حصہ ہے
 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کو معمر اور سن رسیدہ آبادی سے بچانے کے سلسلے میں نسل انسانی کے فروغ اور خاندان کی حمایت کو اہم اور ضروری پالیسیوں کا حصہ قراردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آبادی کے شعبے میں ہمدردی اور سوچ سمجھ کر کام کیا، اور پارلیمنٹ اور حکومت کے ان عہدیداروں کا شکریہ جو ملک کو سن رسیدہ آبادی کے خوفناک مستقبل سے بچانے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قومی شعبہ  آبادی کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: میں پھر ملک کے مستقبل پر خاص اور گہری توجہ رکھنے والے اداروں اور حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ملک کو معمر آبادی سے بچانے اور خآندان کی حمایت کے سلسلے میں جد و جہد کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک کو جوان نسل کی شدید ضرورت ہے اور نسل کی افزائش ملک کی اہم اور ضروری پالیسیوں کا حصہ ہے۔

میں اس نیک کام میں مصروف لوگوں کو سفارش کرتا ہوں کہ وہ قانونی اقدامات کے علاوہ عوامی سطح پر بھی اس ثقافت کو فروغ دینے  کے ساتھ صحت کے نظام پر بھی خاص توجہ مبذول کریں ۔ میں اللہ تعالی سے سب کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
https://taghribnews.com/vdcdxz0kfyt0kf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ