تاریخ شائع کریں2022 22 May گھنٹہ 19:59
خبر کا کوڈ : 550566

دہشتگردی کاروائی میں ایرانی مدافع حرم کرنل "صیاد خدایی" کی شہادت

آج شام (اتوار) کو مشرقی تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کی ایک گلی میں عالمی سامراجیت سے وابستہ عناصر اور انقلاب مخالفوں نے کرنل صیاد خدایی کو نشانہ بنایا۔
دہشتگردی کاروائی میں ایرانی مدافع حرم کرنل "صیاد خدایی" کی شہادت
پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی سامراحیت سے تعلق رکھنے والوں کی دہشتگردی کاروائی میں ایرانی مدافع حرم کرنل "صیاد خدایی" کی شہادت ہوئی۔

 آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں انسدادِ انقلاب کے مجرمانہ دہشت گردانہ اقدام اور عالمی سامراجیت سے متعلق عناصر کے ہاتھوں، مدافعین حرم میں سے ایک کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج شام (اتوار) کو مشرقی تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کی ایک گلی میں عالمی سامراجیت سے وابستہ عناصر اور انقلاب مخالفوں نے کرنل صیاد خدایی کو نشانہ بنایا۔

اس بیان میں شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر ان کے اہل خانوں کو تعزیت اور تہنیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس مذموم واقعے میں ملوثین کی شناخت کے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcg3z9n3ak9nn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس