تاریخ شائع کریں2022 2 June گھنٹہ 16:10
خبر کا کوڈ : 552037

بانی انقلاب اسلامی سید روح اللہ موسوی الخمینی کی 33 ویں برسی کو عقیدت و احترام سے منانے کی تیاری

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای بروز ہفتہ (4 جون) کو حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں  برسی کے موقع پر امام خمینی کے حرم مطہر میں اجتماع کو خطاب کریں گے۔
بانی انقلاب اسلامی سید روح اللہ موسوی الخمینی کی 33 ویں برسی کو عقیدت و احترام سے منانے کی تیاری
بانی انقلاب اسلامی سید روح اللہ موسوی الخمینی کی 33 ویں برسی کو عقیدت و احترام سے منانے کی تیاری جاری ہے۔

بانی انقلاب اسلامی سید روح اللہ موسوی الخمینی کی 33 ویں برسی کو عقیدت و احترام سے منانے کی تیاری جاری ہے۔

زشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان، پاکستان اور ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای بروز ہفتہ (4 جون) کو حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں  برسی کے موقع پر امام خمینی کے حرم مطہر میں اجتماع کو خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی کے پروگرام کا ہفتہ کی صبح 9 بجے حضرت امام خمینی (رہ)  کے حرم مطہر میں آغاز ہوگا۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی عوام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام طبی اصولوں کی رعایت کے ساتھ منعقد کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت یعنی 20 جمادی الثانی 1320 ھجری (1902ء) کو وسطی ایران کے شہر خمین میں پیدا ہوئے اور 4 جون 1989ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں تہران کے قبرستان بہشت زہراء (س) میں شہدائے انقلاب کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ آپکا مزار مرجع خلائق ہے اور تہران قم موٹر وے پر ٹول ٹیکس کے نزدیک واقع ہے۔

گینیز بک کے مطابق امام خمینی (رہ) کا جنازہ دنیا کا سب سے بڑا جلوس جنازہ تھا اور ایک کروڑ 2 لاکھ سوگواروں نے جنازے میں شرکت کی تھی۔ آخری رسومات میں شرکت کیلئے دنیا کے سربراہان حکومت، اعلیٰ سرکاری عہدیدار اور مندوبین کے علاوہ ہزاروں عقیدت مند ایران آئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcbf5bszrhbsgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ