تاریخ شائع کریں2022 2 June گھنٹہ 17:44
خبر کا کوڈ : 552050

امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی پذیرائی اور استقبال کے لئے باقاعدہ پروگرام ترتیب

ہ ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کے ایام میں مجموعی طور پر ہر روز ایک لاکھ ساٹھ ہزار خادم اور رضاکار افراد ؛زائرین کو خدمات اور سہولیات فراہم کریں گے۔
امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی پذیرائی اور استقبال کے لئے باقاعدہ پروگرام ترتیب
حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ نے بتایا کہ حرم ثامن الحجج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی پذیرائی اور استقبال کے لئے باقاعدہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اورولادت باسعادت امام رضا(ع) کے ایّام میں 160000 خادم اور رضاکار؛زائرین کی پذیرائی کے لئے تیار ہیں۔

ایّام ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کو عشرہ کرامت کے عنوان سے منایا جاتا ہے ،عشرہ کرامت کے آغاز سے ہی حرم مطہر رضوی میں خوشیوں کا سماں ہے اور حرم مطہر کی انتظامیہ کی جانب سے ان بابرکت ایّام کے لئے مختلف اور متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 

حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ جناب محمد توکلی نے عشرہ کرامت کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایّام ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام میں زائرین و مجاورین کے لئے 37 پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
 
پروگراموں کا حرم مطہر،شہر مشہد مقدس اور ملکی سطح پر انعقاد

 انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ان پروگراموں کو حرم مطہررضوی، شہر مشہد مقدس اور ملکی سطح پر انعقاد کیا جائے گاکہا کہ قدیمی روایت کے مطابق حرم مطہر رضوی کا ایک پروگرام خادموں کی شفٹ میں تبدیلی اور خطبہ خوانی کی تقریب ہے جو کہ حضرت معصومہ(س) کے یوم ولادت کی صبح سے لے کر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت تک صحن پیامبر اعظم میں جاری رہے گی۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حرم مطہر رضوی کے خداموں کی محفل جشن ہر روز صبح 7:15 بجے سے 8:00 بجے تک جاری رہے گی جس میں مختلف موضوعات پر تقاریر کے علاوہ قصیدے بھی پڑھیں جائیں گے۔ 

مزارات شہداء کی صفائی و ستھرائی،پھول چڑاھنا  اورعطر سے معطر کرنا

جناب توکلی نے صحن قدس،صحن آزادی اور صحن جمہوری اسلامی میں واقع بہشت ثامن نامی قبرستان میں قبور شہداء کی صفائی و ستھرائی،پھول چڑاھنا اور عطر سے معطر کرنے تقریب کو حرم مطہر رضوی کے اہم پروگراموں میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بابرکت ایّام میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کو ایسے پھولوں سے سجایا گیا ہے جنہیں پھول کاشتکاروں نے حرم امام علی رضا علیہ السلام کے لئے عطیہ کیا ہے۔ 

انہوں نے گنبد مطہر پر لگے پرچم اور ضریح مطہر پرچادر کی تبدیلی کی تقریب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین کے توسط سے دو چادریں تیار کی گئی ہیں جن میں سے ایک چادر شب ولادت حضرت معصومہ (س) ضریح مطہر پر چڑھائی گئی اور دوسری چادر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی صبح ضریح پر چڑھائی جائے گی اس کے علاوہ 40 سے زائد پرچم حرم مطہر رضوی کے داخلی دروازوں پر لہرائے گئے ہیں۔ 

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اماکن متبرکہ کا ایک اور پروگرام ضریح مطہر اورحرم مطہر رضوی کی کھڑکیوں وغیرہ کی صفائی و ستھرائی ہے،انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں حرم مطہر رضوی کا پورا عملہ ایسے لباس سے مزیّن ہو کر جن پر ’’سب امام رضا(ع) کے خادم ہیں‘‘ اور ’’عشرہ کرامت مبارک ہو‘‘ لکھا ہوا ہے زائرین کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا ۔


عراق کے مقدس مقامات کے متولیوں کی موجودگی میں نقارے بجانے کی تقریب کا
انعقاد

انہوں نے بتایا کہ یوم ولادت امام رضا(ع) کی صبح حرم امام رضا(ع) کے متولی اور عراق کے مقدس مقامات کے متولیوں کی موجودگی میں نقارے بجانے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،جس میں چھ بجے سے آٹھ بجے تک امام رضا(ع) کی سیرت پر خطاب ہوگا اور آخر میں منقبت خوان قصیدے اور منقبتیں پڑھیں گے۔ 

جناب توکلی کا کہنا تھا کہ ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کے ایام میں مجموعی طور پر ہر روز ایک لاکھ ساٹھ ہزار خادم اور رضاکار افراد ؛زائرین کو خدمات اور سہولیات فراہم کریں گے۔

ملک بھر میں 170 خادم بھیجیں جائیں گے

انہوں نے اس ادارہ کی جانب سے ملکی سطح کے پروگراموں  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ادارہ جوانان کے تعاون سے ’’کاروان ھای زیرسایہ خورشید‘‘ نامی قافلوں کے زیر اہتمام حرم مطہر رضوی کے خداموں کو پورے ملک میں بھیجا جاتا ہے۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’کاروان ھای زیر سایہ خورشید‘‘ملک بھر میں مختلف صوبوں کے لئے حرم مطہر رضوی کے خادموں کو بھیجا جاتا ہے تاکہ شہروں کی فضا بھی رضوی خوشبو سے معطر ہو سکے۔

شہر مشہد مقدس کے داخلی دروازوں پر زائرین کا استقبال

انہوں نے اس ادارہ کی جانب سے شہر مشہد مقدس میں کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادم ؛ریلوے اسٹیشن،ائیرپورٹ اور بس اسٹاپ پرحاضر ہو کر زائرین کا پرجوش استقبال کریں گے اور ساتھ میں زائرین کوحرم مطہر رضوی کے متبرک تحائف بھی پیش کریں گے۔ 

اس کے علاوہ پورے شہر مشہد مقدس کی مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حرم مطہر رضوی کے خداموں کی موجودگی میں متبرک تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے،معذوروں کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کے فلاحی مراکز میں حاضر ہونا،ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت اور انہیں متبرک تحائف عطیہ کرنا،ایسے مریض خادم جو اس سال بیماری کی وجہ سے حرم مطہر رضوی میں خدمت کے لئے حاضر نہیں ہو سکے ان کی عیادت اور شہداء کے معزز گھروالوں سے ملاقات وغیرہ من جملہ ایسے پروگرام ہیں جنہیں حرم مطہر رضوی کی جانب سے ان ایّام میں منعقد کیا جائے گا۔

 عشرہ کرامت کا اہم ترین پروگرام؛اسیروں کی رہائی

انہوں نے حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ کے ایک اور اہم پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے جس میں غیرارادی جرم کے مرتکب ہونے والے قیدیوں کی رہائی ہے ، کہا کہ ان میں سے کچھ اقدامات فنانس اور مالی رقوم کی ادائیگی کے ذریعہ اور کچھ ثالثی اور صلح و صفائی کے ذریعہ انجام پائے گا۔ 

حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ و امور زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ اسی پروگرام کے تحت گذشتہ سال 180 قیدی خداموں اور مخیّر حضرات کے تعاون سے آزاد ہوئے اس سال88قیدی عشرہ کرامت کے ایام میں آزاد کئے جائیں گے۔
 
 پسماندہ علاقوں میں 1500کھانوں کے پیک کی تقسیم

جناب توکلی نے بتایا کہ ایام ولادت امام رضا(ع) میں مخیّر حضرات کے تعاون سے 1500کھانے پسمانوں اورکم آمدنی والے علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گےاس کے علاوہ حرم امام علی رضا علیہ السلام کا متبرک کھانا ملک بھر میں شہداء کے گھروں کو بھیجا جائے گا جو امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت تک سب کو پہنچ جائے گا۔ 
 
https://taghribnews.com/vdcgnx9nzak9nz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ