تاریخ شائع کریں2022 19 July گھنٹہ 21:24
خبر کا کوڈ : 558195

قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

روسی صدر "ولادیمیر پیوٹین" جو آج بروز منگل کو دورہ ایران پہنچ گئے، کچھ لمحات پہلے ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی؛ اس ملاقات میں صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے۔
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے روسی صدر پیوٹن کی ملاقات
 ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹین نے آج بروز منگل مطابق 19 جولائی کو قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔

روسی صدر "ولادیمیر پیوٹین" جو آج بروز منگل کو دورہ ایران پہنچ گئے، کچھ لمحات پہلے ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی؛ اس ملاقات میں صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ پیوٹین نے اس سے پہلے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ملاقات میں مختلف شعبوں بشمول توانائی، ٹرانزٹ، تجارتی لین دین میں تعاون بڑھانے سمیت علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ روسی صدر تہران کی میزبانی مین منعقد ہونے والے آستانہ امن عمل کے ساتویں سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے تہران کا دورہ کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آستانہ امن عمل کے ساتوں دور کا سربراہی اجلاس منگل کی رات کو ایران، ترکی اور روس کے صدور کی شرکت سے انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں ابراہیم رئیسی، ولادیمیر پیوٹین، اور اردوغان، شام کی تازہ ترین تبدیلیوں، انسداد دہشتگردی بالخصوص داعش اور پ-ک-ک کیخلاف جنگ اور شامی پناہ گزیوں کی اپنی مرضی پر وطن واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نیز آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کے چٹھےے اجلاس کا 2019 میں کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے ورچوئل انعقاد کیا گیا؛ لیکن اب ابراہیم رئیسی صدرات کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسی اجلاس میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ ایران ، ترکی اور روس نے حالیہ سالوں میں عرب ملک شام میں 11 سالہ جنگ کے اختتام کے حل نکالنے کیلئے " آستانہ امن عمل" کے فریم ورک کے اندر کام کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شامی بحران کے سیاسی حل نکالنے اور جنگ بندی کے قیام کے سلسلے میں ابتدائی نشستوں کا متحارب فریقین سمیت ایران، روس اور ترکی کے نمائندوں کی شرکت سے قازقستان میں انعقاد کیا گیا اور "آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک" کے پہلے اجلاس کا دسمبر 2017 میں ان تینوں ممالک کے صدور کی شرکت سے روسی شہر سوچی میں انعقادد کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcco4qpp2bqps8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ