تاریخ شائع کریں2022 13 August گھنٹہ 19:55
خبر کا کوڈ : 561312

نابلس شہر کے قریب صہیونی ریاست کے اڈے پر فائرنگ

نیز فلسطینی مجاہدین نے کل رات کو شہر نابلش کی پہاڑ "جزریم" میں واقع صہیونی فوج کے ایک اور اڈے کیخلاف فائرنگ کی تھی۔
نابلس شہر کے قریب صہیونی ریاست کے اڈے پر فائرنگ
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے سہ پہر کو کہا ہے کہ فلسطینی جد و جہد کرنے والوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں نابلس شہر کے قریب صہیونی ریاست کے اڈے پر فائرنگ کی۔

ابھی اس فائرنگ حادثے سے متعلق مزید معلومات نشر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران، نابلس شہر میں فلسطینی شہریوں اور مجاہدین اور ناجائز صہیونی ریاست کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں۔

نیز فلسطینی مجاہدین نے کل رات کو شہر نابلش کی پہاڑ "جزریم" میں واقع صہیونی فوج کے ایک اور اڈے کیخلاف فائرنگ کی تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ تین دنوں میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی ریاست کی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قلندیا علاقے میں بھی صہیونی فوجیوں اور فلسطینوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں اور فلسطینی مجاہدین نے صہیونی افواج کے چیک پوانٹ سینڑ پر فائرنگ کی تھی۔

واضح رہے کہ صہیونی افواج، حالیہ دنوں کے دوران، مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص شہر جنین بطور مزاحمت کی علامت کے طور پر، اور نابلس کیخلاف حملے کرنے سے فلسطینی مجاہدین کو گرفتار کرنے کے درپے تھیں، لیکن ان کے حملوں کو فلسطینی مجاہدین کی بہادارنہ مزاحمت کا سامنا ہوا۔

مغربی کنارے میں مزاحمتی فرنٹ کی طاقت میں اضافے پر صہیونی خدشات میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ اس ریاست کے تجزیہ کاروں اور ماہرین نے حالیہ مہینوں کے دوران، صہیونی میڈیا میں بارہا اس حوالے سے بات چیت کی ہے اور تل ابیب پر اس کے اثرات کی وراننگ دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchzznmi23n-xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ