تاریخ شائع کریں2022 5 November گھنٹہ 15:37
خبر کا کوڈ : 571974

فسادات اور عدم تحفظ پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے

انہوں نے امید ظاہر کی کہ "راہیان نور" کیمپوں کی طرح "ترقی کے راستے کے راہرو" ﴿راہیان پیشرفت﴾ کے کیمپوں کا انعقاد ملک کے لیے بے شمار نعمتوں اور برکات کا سبب بنے گا۔
فسادات اور عدم تحفظ پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے یوم طلبہ کے موقع پر "ترقی کے راستے کے راہرو" کیمپنگ کے پہلے دور میں شریک طالبات سے ملاقات کی جو 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ آیت اللہ رئیسی نے اس 4 گھنٹے کی ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے ترقی کے میدان میں بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں ہیں کہ جن کے بارے میں عام عوام اور یہاں تک کہ بہت سے ایلیٹ اور غیر معمولی افراد بھی درست اور مکمل معلومات نہیں رکھتے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ "راہیان نور" کیمپوں کی طرح "ترقی کے راستے کے راہرو" ﴿راہیان پیشرفت﴾ کے کیمپوں کا انعقاد ملک کے لیے بے شمار نعمتوں اور برکات کا سبب بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حاصل ہونے والی پیشرفت کو دیکھ کر طلبہ کو معلوم ہو جائے گا کہ جہاں ہم پر زیادہ پابندیاں اور محدودیتیں تھیں ہم نے وہیں پر اپنے محققین کے عزم و ارادے کی بدولت زیادہ ترقی کی اور یہی ترقی اور قوت ارادی ہے جس نے دشمن کو نئی نئی سازشیں کی کوشش کرنے پر مجبور کیا ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں ملک کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فسادات اور ملک میں خلل ڈالنے کی کوششیں احتجاج سے مختلف ہیں اور فسادات اور عدم تحفظ پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ آج ایران اور ہمارے مختلف شہر محفوظ ہیں جبکہ امریکیوں اور ہمارے دشمنوں نے لیبیا اور شام میں اپنے منصوبوں کے ماڈل لاگو کر کے ملک کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی تاہم انہیں شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
https://taghribnews.com/vdccmsqp02bqmo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ