تاریخ شائع کریں2022 2 December گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 575411

ایرانی وزیر تیل کا وینزویلا کے وزیر تیل کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے

ایران کے وزیر تیل نے ٹیلی فون پر وینزویلا کے وزیر تیل کے ساتھ توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ اور تیل کی عالمی منڈی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کی۔

ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے وینزویلا کے وزیر تیل ال آیسامی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات کی توسیع اور تیل کی عالمی منڈی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر گفتگو کی۔

ایرانی 13ویں حکومت میں ایران اور وینزویلا نے تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک نیا راستہ اختیار کیا اور یہ لاطینی امریکی ملک تیل کی وزارت کی سفارت کاری کی اہم ترجیحات میں سے ایک رہا ہے اور اس شعبے میں وسیع تعاون جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے مئی مہینے میں وزیر تیل اور ان کے وفد کے دورہ وینزویلا کے دوران تیل اور گیس کی ترقی اور پیداوار، ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن اور ریفائنری کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں میں افرادی قوت کی تربیت ، گیس کنڈینسیٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور برآمدی منڈیوں کی ترقی کے حوالے سے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdccspqps2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ