تاریخ شائع کریں2022 4 December گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 575692

ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اسے ہر ممکن حد تک بہترین بنانے

رواں سال کے نومبر میں طلباء کے قومی دن کے موقع پر طلباء کے ایک گروپ نے قائد اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی؛ ایک ملاقات جو ہرسالہ منعقد ہوتی ہے۔
ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اسے ہر ممکن حد تک بہترین بنانے
ایران کے ایک اسکول کی طالبات نے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھا جس کا انہوں نے جواب دیا۔

 رواں سال کے نومبر میں طلباء کے قومی دن کے موقع پر طلباء کے ایک گروپ نے قائد اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی؛ ایک ملاقات جو ہرسالہ منعقد ہوتی ہے۔

تاہم، اس سال اور اس ملاقات کے عین وقت پر، شہید مطہری اسکول کی طالبات کے ایک گروپ نے، جو اس تقریب میں شرکت کے قابل نہیں تھے اور ان کے نام مدعو طالبات کی فہرست میں نہیں تھے، قائد اسلامی انقاب کو ایک محبت بھرا خط لکھا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس اجلاس میں ان کی شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

اس خط کے ایک حصے میں کہا گیا ہے ہم اپنی زندگی کے آخری دم تک حکومت کے راستے پر ہیں۔ ہم مطالعہ کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ یہ ملک جو ہمارا پورا وجود ہے، مضبوط اور مستحکم رہے۔

قائد اسلامی کے دفتر کو یہ خط ارسال کرنے کے بعد انہوں نے اس خط کا جواب دیا ہے اور یہ جواب اس ہائی اسکول کے طلباء تک پہنچا دیا گیا ہے۔ امام خامنہ ای کے جواب کا متن حسب ذیل ہے؛

"بسم اللہ الرحمن الرحیم؛ میرے پیارے بچو، خدا تمہیں خوش رکھے۔ اپنے اندر امید، کوشش اور ترقی کا جذبہ ہمیشہ بڑھائیں۔ ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اسے ہر ممکن حد تک بہترین بنانے اور سجانے کے لیے خود کو تیار کریں۔ میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں. ، کامیاب رہیں، ان شاللہ"۔
https://taghribnews.com/vdcdnk0kxyt0596.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ