"دقیق اطلاعات کے مطابق، کربلا آپریشن کمانڈ کے ایک گروپ نے البهبهانی کے علاقے آپریشن کیا،عراقی فورسز خودکش بم بیلٹ پہنے ہوئے ایک دہشت گرد کو مارنے اور دوسرے خودکش حملہ آور کو زخمی کرنے میں کامیاب ہو گئیں
شیئرینگ :
عراق میں کربلائے معلی آپریشن کی کمان نے آج (منگل) دوپہر کو ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ رسول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا: "دقیق اطلاعات کے مطابق، کربلا آپریشن کمانڈ کے ایک گروپ نے البهبهانی کے علاقے آپریشن کیا،عراقی فورسز خودکش بم بیلٹ پہنے ہوئے ایک دہشت گرد کو مارنے اور دوسرے خودکش حملہ آور کو زخمی کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔"
آخر میں یحییٰ رسول نے مزید کہا کہ زخمی دہشت گرد کا تعاقب تاحال جاری ہے۔