QR codeQR code

یمن کی مسلح افواج کی صیہونی کے ایٹمی بجلی گھر ڈیمونا اور دیگر اہم مراکز پر حملے کی مشق

11 Mar 2024 گھنٹہ 20:08

بحریہ احمر میں یمن کی مسلح افواج کے جاری آپریشن اور صیہونی حکومت کے ہونے والے بھاری نقصان کے درمیان یمنی فوج نے " ہماری راہ بیت المقدس کی سمت" نامی فوجی مشقیں کی ہیں۔


یمن کی مسلح افواج نے اپنی حالیہ فوجی مشقوں میں صیہونی کے ایٹمی بجلی گھر ڈیمونا اور دیگر اہم مراکز پر حملے کی مشق۔

بحریہ احمر میں یمن کی مسلح افواج کے جاری آپریشن اور صیہونی حکومت کے ہونے والے بھاری نقصان کے درمیان یمنی فوج نے " ہماری راہ بیت المقدس کی سمت" نامی فوجی مشقیں کی ہیں۔

ان فوجی مشقوں میں یمنی فوج کی مختلف میزائل و ڈرون یونٹوں نے حصہ لیا اور ہلکے و بھاری ہتھیاروں کا  استعمال کیا۔

یمن کے میزائل پوری طرح سے ملک میں تیار در این اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یمن کے ساتھ جنگ میں ہار امریکہ کی ہوگی۔

محمد علی الحوثی نے کہا: اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ یمن اپنے ہتھیار باہر سے منگواتا ہے تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں ہے کیونکہ بحیرہ احمر میں جن میزائلوں سے دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ سو فیصد یمنی ہيں۔

انہوں نے فلسطینی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہماری فوج آگے بڑھ رہی ہے اور دشمن کو پتہ چل چکا ہے کہ ہمارے میزائلوں کا نشانہ کتنا صحیح ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 627969

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/627969/یمن-کی-مسلح-افواج-صیہونی-کے-ایٹمی-بجلی-گھر-ڈیمونا-اور-دیگر-اہم-مراکز-پر-حملے-مشق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com