QR codeQR code

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس

سلامتی کونسل کی قرارداد پر ضرور عملدر آمد ہوناچاہیے

26 Mar 2024 گھنٹہ 13:57

دوسری جانب غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہ کرنے پر امریکا سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی نیتن یاہو نے وفد کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا۔


سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے سلامی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قراردادکی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی بہت دیرینہ مطالبہ تھا، سلامتی کونسل کی قرارداد پر ضرور عملدر آمد ہوناچاہیے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ قراردادپر عملدرآمد میں ناکامی ناقابل معافی فعل ہوگا۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہ کرنے پر امریکا سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی نیتن یاہو نے وفد کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کے بعد وہ اپنا وفد واشنگٹن نہیں بھیجیں گے۔

نیتن یاہو نے اپنے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کہا کہ واشنگٹن کی قرارداد کو ویٹو کرنے میں ناکامی اپنے سابقہ مؤقف سے ’واضح انحراف‘ ہے اور اس سے غزہ میں حماس کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ 130 سے زائد مغویوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 629539

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629539/سلامتی-کونسل-کی-قرارداد-پر-ضرور-عملدر-آمد-ہوناچاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com