QR codeQR code

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ منگل کو ایران کا دورہ کررہے ہیں

26 Mar 2024 گھنٹہ 14:54

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ آج سیاسی دورے پر تہران پہنچیں گے جہاں وہ غزہ جنگ کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کریں گے۔


حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ آج سیاسی دورے پر تہران پہنچیں گے جہاں وہ غزہ جنگ کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کریں گے۔

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ منگل کو ایران کا دورہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماس کے اعلی رہنما اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام کو فلسطین کی صورتحال اور غزہ کی جنگ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

حماس کے سربراہ اپنے تہران دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات اور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 

اسماعیل ہنیہ کا سفر اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 629570

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629570/حماس-کے-سیاسی-دفتر-سربراہ-اسماعیل-ہنیہ-منگل-کو-ایران-کا-دورہ-کررہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com