QR codeQR code

غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے

27 Mar 2024 گھنٹہ 15:44

غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔


غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔

بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کے لیے سمندر میں کودنے  والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب خشکی میں گرے امدادی سامان کو  لینےکے لیے بھگدڑ  مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔

غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 629663

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629663/غزہ-میں-فضا-سے-گرائی-جانے-والی-امداد-مزید-18-فلسطینی-شہید-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com