QR codeQR code

امریکی صدر جوبائیڈن کا پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط

29 Mar 2024 گھنٹہ 17:32

امریکی صدر کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ شراکت داری دنیا اور عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے، خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔


امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کر دیا جس میں نومنتخب پاکستانی حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 امریکی صدر کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ شراکت داری دنیا اور عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے، خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ صحت عامہ کا تحفظ ، معاشی ترقی اور سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے، اس مشترکہ وژن کو مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں  امریکی صدر نے یقین دہانی کروائی  کہ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک کو بھی مضبوط بنائیں گے، ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 629842

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/629842/امریکی-صدر-جوبائیڈن-کا-پاکستانی-وزیراعظم-شہباز-شریف-کے-نام-خط

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com