QR codeQR code

یمن کی انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام

ہم جنگ کے خاتمے تک اسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے

8 Apr 2024 گھنٹہ 15:27

ہمارا موقف اخلاقیات اور انسانی مسائل پر مبنی ہے، اور ہمارے لیڈر حوثی اور یمنی حکومت نے جنگ میں جو فیصلہ کن موقف اپنایا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


یمن کی انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے خاتمے تک اسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے کہا ہے ہمارا موقف اخلاقیات اور انسانی مسائل پر مبنی ہے، اور ہمارے لیڈر حوثی اور یمنی حکومت نے جنگ میں جو فیصلہ کن موقف اپنایا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ نے یمن میں امن معاہدے میں خلل ڈالنے اور انصاراللہ کو ایک دہشت گرد گروہ کے طور پر متعارف کرانے اور یمن پر حملہ کر کے ہمارے عوام پر دباؤ  ڈالنے کی کوشش کی لیکن ہم جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے لیے جانے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے اور اپنے اخلاقی اصولوں سے انحراف نہیں کریں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ یقین جانیں اگر صیہونی حکومت یہ جنگ جیت گئی تو عربوں کی قومی سلامتی بھی تباہ ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 631096

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/631096/ہم-جنگ-کے-خاتمے-تک-اسرائیل-جانے-والے-جہازوں-کو-نشانہ-بناتے-رہیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com