QR codeQR code

تقریبا 30 ہزار فلسطینیوں نے آج مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی

12 Apr 2024 گھنٹہ 22:25

آج قبلہ اول مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ایسی حالت میں ادا ہوئی کہ غاصب صیہونی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس کو محاصرے میں لے رکھا تھا۔


آج قبلہ اول مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ایسی حالت میں ادا ہوئی کہ غاصب صیہونی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس کو محاصرے میں لے رکھا تھا۔

 اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی ميں جانے سے روکنے کے لئے جگہ جگہ عارضی  سیکورٹی چوکیاں قائم کررکھی تھیں جہاں فلسطینیوں کو آگے بڑھنے سے روکا جارہا تھا مگر اس کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینی مسجد الاقصی پہنچ گئے۔

 مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اوقاف نے بتایا ہے کہ آج تقریبا تیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی ۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ  صیہونی فوجی آج صبح سے ہی قبلہ مسجدالاقصی کے اطراف میں تعینات ہوگئے تھے۔

 صیہونی حکام کافی عرصے سے اس کوشش میں ہیں کہ قبلہ اول مسجد الاقصی کو فلسطینی مسلمانوں سے خالی کرالیں تاکہ اس کا اسلامی تشخص ختم کرسکیں۔  


خبر کا کوڈ: 631569

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/631569/تقریبا-30-ہزار-فلسطینیوں-نے-آج-مسجد-الاقصی-میں-نماز-جمعہ-ادا-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com