QR codeQR code

ایران کے ڈرون اور میزائل آپریشن کی بعض نمایاں خصوصیات

14 Apr 2024 گھنٹہ 21:28

  فادی قران نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ ان تمام باتوں کے ساتھ ہی ایک علاقائی جنگ کے خطرے نے جو نہ امریکا چاہتا ہے اور نہ ہی عرب حکومتیں،غزہ سے انخلا  اور جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر ان کے عملی دباؤ کا امکان بڑھا دیا ہے۔


 مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے ماہر مبصر فادی قران نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل آپریشن کی بعض نمایاں خصوصیات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی ہے

مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے امور کے ماہر ممتاز مبصر فادی قران نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ میرا تجزیہ یہ ہے کہ ایران کے حملے کی وسعت  اور سطح اس حملے میں نشانہ بننے والے صیہونی مراکز کا تنوع اور جو اسلحے اس آپریشن میں استعمال کئے گئے، ان کے پیش نظر اسرائیل مجبور ہوگیا کہ امریکا نے اس کو جو اینٹی میزائل ٹیکنالوجی اور سسٹم دیئے ہیں، ان میں سے اکثر کو سامنے لائے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ایرانیوں نے اس آپریشن میں ایسا کوئی اسلحہ استعمال نہیں کیا جن کا علم اسرائیل کو نہ رہا ہو، بس ان کی تعداد زیادہ تھی۔

 مشرق وسطی اورشمالی افریقا کے امور کے ماہر مبصر فادی قران نے اپنے تجزیہ میں لکھا ہے کہ اس اپریشن کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ ایرانیوں کو اسرائيل کے سبھی دفاعی سسٹموں کے مکمل نقشے اور اردن نیز خلیج فارس میں ان کی جگہوں کا پتہ چل گیا ہے اور اس وقت عرب حکومتوں بالخصوص اردن کی شاہی حکومت کو اپنے عوام کی سخت تنقید کا سامنا ہے کہ انھوں نے غزہ کی حفاظت کے لئے تو کچھ بھی نہیں کیا لیکن اسرائیل کی حفاظت کی بھر پور کوشش کی ہے۔  

  فادی قران نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ ان تمام باتوں کے ساتھ ہی ایک علاقائی جنگ کے خطرے نے جو نہ امریکا چاہتا ہے اور نہ ہی عرب حکومتیں،غزہ سے انخلا  اور جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر ان کے عملی دباؤ کا امکان بڑھا دیا ہے۔

   مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے امور کے ماہر معروف مبصر فادی قران نے آخر میں لکھا ہے کہ آگر آپ جنگ سے متنفر ہیں اور امن چاہتے ہیں تو اس خطے میں اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ آزادی، عدل وانصاف اور انسانی شرف کے لئے فلسطینیوں کی مجاہدت کی حمایت کریں۔ جب تک فلسطینیوں کو  ظالمانہ  نسلی امتیاز کا سامنا رہے گا ، پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔  


خبر کا کوڈ: 631824

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/631824/ایران-کے-ڈرون-اور-میزائل-آپریشن-کی-بعض-نمایاں-خصوصیات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com