QR codeQR code

ایران نےجوابی حملے میں جو ہتھیار استعمال کئے ان کی مار اور رفتار بہت زیادہ تھی

14 Apr 2024 گھنٹہ 22:31

نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں، ایران نے سنیچر کی رات نصف شب کے بعد، اسرائيل پر سیکڑوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا۔


نیویارک ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں لکھاہے کہ اسرائیل کو ایران کے پیچیدہ جوابی حملے اور پیشرفتہ ہتھیاروں کا سامنا کرناپڑا۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں، ایران نے سنیچر کی رات نصف شب کے بعد، اسرائيل پر سیکڑوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا۔

نیویارک نائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے جوابی حملے میں جو ہتھیار استعمال ہوئے وہ ان سے بہت زیادہ پیچیدہ تھے جو  غزہ کی جںگ میں چھے مہینے کے دوران حماس اور اس کے اتحادیوں نے اس کے خلاف استعمال کئے ہیں ۔

 اس رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائيلی حکومت نے حماس اور جہاد اسلامی کے تیار کردہ میزائلوں اور راکٹوں کا ہی سامنا کیا تھا، جن کی مار12 سے 25 میل ہے اور شام کے میزائلوں کو دیکھا تھا جن کی مار 100 میل ہے۔

 نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سنیچر کی رات ایران نےجوابی حملے میں جو ہتھیار استعمال کئے ان کی مار اور رفتار بہت زیادہ تھی۔   

 نیویارک ٹائمز نے صیہونی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس حملے ميں 185 ڈرون طیارے اور 35 کروز نیز 110  زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ایران سے اور کچھ میزائل عراق اور یمن سے اسرائیل پر داغے گئے۔

 نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران نے گزشتہ چند عشروں میں اپنی دفاعی طاقت بڑھانے میں، دور مار میزائلوں ، ڈرون طیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹم پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے اور اس وقت اس کے پاس مشرق وسطی میں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے اور وہ  عالمی سطح پر  اسلحہ  برآمد کرنے والے اہم ملک میں تبدیل ہورہا ہے۔  


خبر کا کوڈ: 631827

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/631827/ایران-نےجوابی-حملے-میں-جو-ہتھیار-استعمال-کئے-ان-کی-مار-اور-رفتار-بہت-زیادہ-تھی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com