QR codeQR code

اسرائیل میں عدم تحفظ کے احساس کے پھیلنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ

17 Apr 2024 گھنٹہ 20:46

اس رپورٹ کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی لہر ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکے گی، دو ماہ کے دوران قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مختلف کمپنیوں نے عید کپور کے بعد اپنی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

صیہونی حکومت کے ایک اقتصادی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں عدم تحفظ کے احساس کے پھیلنے کی وجہ سے مہنگائی کی ایک نئی لہر اسرائیلیوں پر پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار Calcalist نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل میں سیکورٹی کے حالات نے اقتصادی صورتحال کو مزید مسائل کی طرف دھکیل دیا ہے، اور یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ ہم مہنگائی کی ایک نئی لہر کا مشاہدہ کریں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق عید کپور (اگلے ہفتے) کے بعد ڈیری مصنوعات جن کی قیمتیں متعلقہ اداروں کی نگرانی میں ہیں 4.5 فیصد مہنگی اور دیگر ڈیری مصنوعات 9 فیصد مہنگی ہوں گی۔

اس رپورٹ کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی لہر ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکے گی، دو ماہ کے دوران قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مختلف کمپنیوں نے عید کپور کے بعد اپنی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ خزانہ اور زراعت کے وزراء اس معاملے پر مداخلت یا تبصرہ نہیں کرسکتے۔

خبر کا کوڈ: 632211

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/632211/اسرائیل-میں-عدم-تحفظ-کے-احساس-پھیلنے-کی-وجہ-سے-مہنگائی-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com