QR codeQR code

اسلام آباد کا امریکہ کی طرف سے فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار

19 Apr 2024 گھنٹہ 14:50

وقت آگیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں تسلیم کیا جائے اور اس ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔


اسلام آباد نے امریکہ کی طرف سے فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حکومت پاکستان نے امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں تسلیم کیا جائے اور اس ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کیے جانے پر انتہائی مایوس ہے اور اس اقدام کو افسوسناک سمجھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 632325

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/632325/اسلام-آباد-کا-امریکہ-کی-طرف-سے-فلسطین-مکمل-رکنیت-قرارداد-ویٹو-کرنے-پر-افسوس-اظہار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com