QR codeQR code

ایرانی صدر 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

21 Apr 2024 گھنٹہ 14:30

ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ صدر رئیسی پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔


ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ صدر رئیسی پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء بھی ایرانی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔ پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر منگل کو لاہور جائیں گے، لاہور میں ایرانی صدر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

منگل کو ہی ایران کے صدر کراچی پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 632579

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/632579/ایرانی-صدر-22-اپریل-سے-24-تک-پاکستان-کا-دورہ-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com