QR codeQR code

جنگی جرائم میں ملوث ہونے بعد صہیونی حکومت سزا کی مستحق ہے

22 Apr 2024 گھنٹہ 11:38

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کے ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبور کے انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبور کی موجودگی کی خبر نہایت تشویشناک اور ہولناک ہے۔


وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبروں کے انکشاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کے ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبور کے انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبور کی موجودگی کی خبر نہایت تشویشناک اور ہولناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے ناصر ہسپتال میں سینکڑوں بے گناہوں کو موت کے گھاٹ اتار کر اجتماعی قبروں میں دفن کردیا ہے۔

کنعانی نے انسانی حقوق کی حفاظت کے حوالے سے جنیوا کنونشن کی رعایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث ہونے بعد صہیونی حکومت سزا کی مستحق ہے اور اس کے بین الاقوامی حامی ممالک کے کندھوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام پر مسلسل مظالم اور ان کی نسل کشی جنگی جرائم کا آشکار نمونہ ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ صہیونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان جرائم کی شدید مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان واقعات کی مذمت کے ساتھ ملوث افراد اور اداروں کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔


خبر کا کوڈ: 632675

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/632675/جنگی-جرائم-میں-ملوث-ہونے-بعد-صہیونی-حکومت-سزا-کی-مستحق-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com