QR codeQR code

قطر میں موجود حماس کے سربراہ کہيں اور جانے اور قطر چھوڑنے کا ارادہ نہيں رکھتے

24 Apr 2024 گھنٹہ 12:02

حماس نے اس سلسلے میں ثالثی کرنے والے فریق کے سامنے 4 تجویزيں رکھی ہيں لیکن اسرائیلی حکومت در اصل جنگ بندی اور مذاکرات کی خواہاں نہيں ہے۔


فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے  لبنان میں میڈیا سیل کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ قطر میں موجود حماس کے سربراہ کہيں اور جانے اور قطر چھوڑنے کا ارادہ نہيں رکھتے۔

ولید الکیلانی نے العربیہ ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں کہا: قطر کے بجائے کہيں اور قیام کی جگہ کی تلاش میں نہیں ہیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کے بارے میں بھی کہا: حماس نے اس سلسلے میں ثالثی کرنے والے فریق کے سامنے 4 تجویزيں رکھی ہيں لیکن اسرائیلی حکومت در اصل جنگ بندی اور مذاکرات کی خواہاں نہيں ہے۔

واضح رہے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ حماس نے کم سے کم علاقے کے 2 ممالک سے اپنے رہنماؤں کی اقامت کے لئے گفتگو کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 632974

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/632974/قطر-میں-موجود-حماس-کے-سربراہ-کہيں-اور-جانے-چھوڑنے-کا-ارادہ-نہيں-رکھتے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com