QR codeQR code

صیہونیوں فوجیوں کی جانب سے نصر میڈیکل کمیپ میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف

26 Apr 2024 گھنٹہ 14:59

اس حوالے سے فسلطینی سول ڈیفنس نے نصر میڈیکل کمیپ سے ملنے والی 20 لاشوں کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ان کو اسرائیلی فوج کی جانب سے زندہ دفن کیا گیا تھا۔


 اسرائیِلی افواج کے مظالم کی داستان طویل ہوتی جا رہی ہے۔ غزہ میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے کے علاوہ صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف کیا جانے لگا ہے۔

اس حوالے سے فسلطینی سول ڈیفنس نے نصر میڈیکل کمیپ سے ملنے والی 20 لاشوں کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ان کو اسرائیلی فوج کی جانب سے زندہ دفن کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں 3 الگ الگ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں اکثر لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

بعض شہداء کے جسموں کے ساتھ میڈیکل ٹیوبز بھی جڑی ہوئیں تھیں۔اس حوالے سے فسلطینی سول ڈیفنس کے رکن محمد مغیر نے بتایا کہ بعض شہداء کے جسموں سے میڈیکل ٹیوبز جڑے ہونے سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے زندہ دفن کیا گیا تھا۔

سربراہ فسلطینی سول ڈیفنس ابو سلیمان کا کہنا ہے کہ نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی 392 لاشوں میں سے صرف 65 لاشوں کو ہی ان کے ورثا پہنچا پائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 633193

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/633193/صیہونیوں-فوجیوں-کی-جانب-سے-نصر-میڈیکل-کمیپ-میں-فلسطینیوں-کو-زندہ-دفن-کیے-جانے-کا-انکشاف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com