QR codeQR code

یمنی فوج کا برطانوی کشتی اور امریکہ ڈورن کو تباہ کا اعلان

27 Apr 2024 گھنٹہ 14:45

تفصیلات کے مطابق یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے جبکہ صعدہ میں جدید امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو میزائل سے ہدف بناکر تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوجی ترجمان نے بحیرہ احمر میں برطانوی کشتی پر حملے اور امریکی جدید ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے جبکہ صعدہ میں جدید امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو میزائل سے ہدف بناکر تباہ کردیا ہے۔

 جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمنی فوج نے یمن کی خودمختاری کو پامال کرنے پر برطانوی تیل بردار کشتی کو بحری میزائل سے نشانہ بنایا۔ یمنی میزائل درست نشانہ پر لگنے کی وجہ سے کشتی کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فضائیہ نے امریکی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے ایم کیو 9 کو صعدہ کی فضاوں میں طیارہ شکن میزائل مار کر تباہ کردیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے یمنی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف کاروائیوں پر یمنی فوج کا مکمل ساتھ دیا۔

خبر کا کوڈ: 633324

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/633324/یمنی-فوج-کا-برطانوی-کشتی-اور-امریکہ-ڈورن-کو-تباہ-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com