تاریخ شائع کریں2016 6 April گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 227073

چند ممالك پاكستان،ايران دوستي سے خوش نہيں ہيں.ہنردوست

چند ممالك پاكستان،ايران دوستي سے خوش نہيں ہيں.ہنردوست


ان خيالات كا اظہار پاكستاني دارالحكومت 'اسلام آباد' ميں تعينات ايراني سفير 'مہدي ہنردوست' نے پاكستاني چينل 'جيو نيوز' كو خصوصي انٹرويو ديتے ہوئے كيا.


اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كبھي اپني سرزمين پاكستان كيخلاف استعمال نہيں ہونے دے گا.انہوں نے مزيد كہا كہ چند ممالك پاكستان،ايران دوستي سے خوش نہيں ہيں. 


ہنردوست نے پاكستان ميں بھارتی جاسوس كی گرفتاري كے حوالے سے ايك سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ پاكستان اور ايران كے تعلقات كي تاريخ ميں پہلي مرتبہ اس قدر متاثر كن اعلي سطح دورے كے بعد جس ميں باہمی تعلقات كے تمام پہلوؤں كو مناسب طريقے سے زير بحث لايا گيا ايك ايشو كھڑا كرديا گيا. 


انہوں نے مزيد كہا كہ ايسا پہلی مرتبہ ہوا ہے كہ ايران اور پاكستان كے سيكورٹي حكام كے مابين گفتگو سے قبل ہی ايك ايشو ميڈيا كو ليك كرديا گيا. انہوں نے كہا كہ ہميں اس پر تحفظات ہيں جو ہم نے اپنے پاكستانی بھائيوں تك پہنچا ديئے ہيں.ايرانی سفير نے كہا كہ دونوں ممالك كی طويل سرحدیں ہیں اور دونوں جانب كے سيكورٹي حكام ايك دوسرے سے اچھی طرح رابطے ميں ہيں پھر اس معاملے (بھارتی جاسوس) كو كيوں كر ميڈيا كي توجہ ملی. 


انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ جب بھی پاكستان اور ايران قريب آنے لگتے ہيں تو دونوں ممالك كے قريبی تعلقات كيخلاف افواہيں پھيلانے لگتے ہيں. چند عناصر ہمارے تعلقات سے مطمئن نہيں اور جب بھی ہم قريب آتے ہيں ہميں ايسا رد عمل ديكھنے كو ملتا ہے ليكن جيسا كہ ميں نے كہا دونوں ممالك كے مفادات دونوں كي تشويش دونوں كی منزل مشتركہ ہے.


مہدی ہنردوست نے مزيد كہا كہ ايران نے دو ارب ڈالر پائپ لائن كي تعمير پر خرچ كئے ہيں اور ہم گيس كو پاكستان كی دہليز پر لے آئے ہيں اور اب ہم پاكستان كي جانب سے پائپ لائن كي تكميل كا انتظار كر رہے ہيں.
https://taghribnews.com/vdca00nue49nuw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ