تاریخ شائع کریں2017 1 August گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 277681

امریکہ کو ہوش کے ناخن لینےچاہیے

روس، ایران اور شمالی کوریا پر مزید پابندیاں ان تینوں ممالک کیساتھ ساتھ دیگر متعدد ممالک کے خلاف اعلان جنگ ہے
امریکہ کو ہوش کے ناخن لینےچاہیے
حال ہی امریکی کانگریس نے روس، ایران اور شمالی کوریا کیخلاف نئی اقتصادی پابندیوں کی منظوری دیدی ہے اور صرف اس بات کا انتظار ہورہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان پابندیوں کی منظوری دیدیں اور غالباًوہ دےدیںگے ۔البتہ ان نئی پابندیوں کیوجہ سے نہ صرف امریکہ اور پابندیوں کی زد میں آنیوالے ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے گی بلکہ ایسے دیگر ممالک بھی ہیں جو امریکی پابندیوں کی وجہ سے سیخ پا ہیں کیونکہ وہ بھی بالواسطہ متاثر ہورہے ہیں ۔

روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے یورپی یونین ممالک کی توانائی کمپنیاں شدید متاثر ہورہی ہیں کیونکہ یہ ممالک روس سے توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر گیس حاصل کرتےہیں اور روس پر عائد پابندیوں کی وجہ سے گیس کے معاملے میں یورپی ممالک شدید متاثر ہورہے ہیں اور ان ممالک نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ روس پر ایسی کسی بھی امریکی پابندی کی مخالفت کرینگے جس کی وجہ سے یورپی مفادات متاثر ہوں ۔

بعض تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے امریکہ کو 2مفادات حاصل ہورہے ہیں اور ایک تو روس کو کمزور کرنا اور دوسرا یورپی یونین کو، تاکہ امریکہ کی یورپ پر برتری قائم رہے۔

شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی بات کی جائے تو اس سے چینی مفادات متاثر ہورہے ہیں اور شمالی کوریا کیساتھ بھرپور اقتصادی اور تجارتی تعلقات رکھتا ہے۔ شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے چینی مالیاتی ادارے اور کمپنیز متاثر ہورہی ہیں۔

چین کے بعد روس بھی شمالی کوریا پر مزید امریکی پابندیاں عائد ہونے سے متاثر ہورہا ہے کیونکہ چین کے بعد روس وہ دوسرا بڑا ملک ہے جس کے شمالی کوریا کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات ہیں۔

ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے بھی چینی اور روسی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے، دونوں ممالک ایران کے اہم اتحادی ہیں اور دونوں ممالک کے ایران کیساتھ ہر سطح پر گہرے تعلقات ہیں۔

ایران کے حوالے سے ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ایران نے 2سال قبل امریکہ ،روس، برطانیہ ،فرانس ،چین اور جرمنی کیساتھ ایک تاریخی جوہری معاہدہ طے کیا تھا اور ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنا اس معاہدے کی روح کی منافی ہے اور بلاشبہ امریکہ کی اس حرکت سے معاہدے میں شامل دیگر ممالک نالاں ہیں کیونکہ امریکہ کے علاوہ جوہری معاہدے میں شریک تمام ممالک معاہدے کی پاسداری کررہے ہیں اور امریکہ سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

بعض تجزیہ نگاروں کے نزدیک روس، ایران اور شمالی کوریا پر مزید پابندیاں ان تینوں ممالک کیساتھ ساتھ دیگر متعدد ممالک کے خلاف اعلان جنگ ہےجس کے منفی نتائج پورے دنیا پر اثر انداز ہوسکتے ہیں لہٰذا امریکہ کو ہوش کے ناخن لینےچاہیے کیونکہ امریکی من مانیوں سے بہت ممالک تنگ آچکے ہیں اور وہ کسی بھی وقت امریکی مخالفت میں اُٹھ کھڑے ہوسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaa0nu649n0i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ