تاریخ شائع کریں2017 23 September گھنٹہ 09:29
خبر کا کوڈ : 285088

الشرقاط کے مقام سے داعش دہشتگردوں کی پسپائی ایک اہم پیشرفت ہے۔

عراقی فورسز کا الشرقاط پر کنٹرول
عراقی فورسز نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے شمالی شہر الشرقاط کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔
الشرقاط کے مقام سے داعش دہشتگردوں کی پسپائی ایک اہم پیشرفت ہے۔
عراقی فوجی ذرائع کا کہناہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقے الحویجہ کو بازیاب کرانے کے لیے دو دن قبل ہی کارروائی شروع کی گئی تھی اور الشرقاط کے مقام سے داعش دہشتگردوں کی پسپائی ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس کارروائی میں عراقی فوج کے ساتھ عوامی رضا کارفورسزنے بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش کے قبضے سے صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں کی آزادی کے لئے کارروائیوں کے آغاز کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اور کامیابی جلد ہی نصیب ہونے والی ہے۔

عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ عراق کے چپے چپے سے داعش اور دیگر دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہونے تک فوجی آپریشن جاری رہےگا کہا کہ جلد ہی ایک اور کامیابی ملنےوالی ہے اور تکفیری دہشت گردوں کے پاس ہلاکت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کا چپہ چپہ دہشت گردوں اور جارح شیطانوں سے پاک کیا جائےگا۔

حیدرالعبادی نے ساتھ ہی خداوندعالم سے عراقی فوجی جوانوں کی کامیابی اورعراق کا پرچم بلند رکھنے میں ان کے عزم و حوصلے کی تقویت کی دعا بھی کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcaamnua49naw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ