تاریخ شائع کریں2017 12 February گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 259889

بھارت، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے

عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے:آزاد کشمیر کے صدر
بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے: صدر آزاد کشمیر
بھارت، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے
آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بانی پاکستان قائد اعطم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر بھارتی مظالم فوری طور پر ختم کرائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہل کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcaaonuo49nma1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ