تاریخ شائع کریں2017 23 January گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 257935

ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم کو امریکا آنے کی دعوت

ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار فون کے ذریعے بات چیت
اب حالات بدل چکے ہیں، اب ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں جیسے کہ براک اوباما کے دور میں تھے، نائب میئر یروشلم
ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم کو امریکا آنے کی دعوت
اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو امریکا آنے کی دعوت دے دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے دو روز بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دی ہے، اس منصوبے کے تحت 566 نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے اس سے قبل اس یہودی بستی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔

یروشلم کے نائب میئر نے نئی یہودی بستی کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں، اب ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں جیسے کہ براک اوباما کے دور میں تھے، ہم آخر کار تعمیر کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار فون کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد کہا کہ امریکی صدر نے انھیں آئندہ ماہ ملاقات کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcae0num49nmo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ