تاریخ شائع کریں2017 11 October گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 288139

دانشور، روشن فکر افراد انبیائے کرام کے راستے کو اختیار کریں۔ابوترابی

خدا نے انسانی معاشرے کی ہدایت کے لئے اپنے نبیوں کو آسمانی کتابوں کے ہمراہ بھیجا:حجت الاسلام ابوترابی
انبیائے کرام نے انسانی معاشروں کے درمیان وحدت اور ہم دلی کے لئے اپنے مشن کا آغاز کیا۔ ابوترابی
دانشور، روشن فکر افراد انبیائے کرام کے راستے کو اختیار کریں۔ابوترابی
ایران میں بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام ابوترابی فرد کا کہنا ہے کہ اہل علم اور دانشور حضرات انبیائے کرام کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے وحدت کی راہ کو اپنائیں۔

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ اسلامی معاشرہ ایک امت واحدہ تھی اور اس میں معاشرتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی اختلافات پیدا نہیں ہوئے تھے اور خدا نے انسانی معاشرے کی ہدایت کے لئے اپنے نبیوں کو آسمانی کتابوں کے ہمراہ بھیجا اور انبیائے کرام نے انسانی معاشروں کے درمیان وحدت اور ہم دلی کے لئے اپنے مشن کا آغاز کیا۔

انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دانشوروں، روشن فکر افراد اور اہل علم حضرات کو چاہئے کہ وہ انبیائے کرام کے راستے کو اختیار کریں اور قرآن و سنت سے تمسک کرتے ہوئے وحدت کی راہ ہموار کریں۔

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جہاں بھی اس امت نے استکباری طاقتوں سے سامنے قیام کیا ہے یہ امت کامیاب ہوئی ہے اور پورے عالم اسلام کی عزت آفرین کامیابی استکبار کے مدمقابل ہی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcaeanuo49na61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ