>> پاکستانی مشیرخارجہ کا دورہ ایران | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2017 21 February گھنٹہ 16:47
خبر کا کوڈ : 260869

پاکستانی مشیرخارجہ کا دورہ ایران

دونوں ممالک کے درميان باہمی دفاعی تعلقات کی توسيع پر گفتگو
پاکستانی سيکرٹری پانی و بجلی محمد يونس ڈھاگہ بھی اس دورے کے موقع پر ايران کے وزير توانائی حميد چيت چيان سے ملاقات کريں گے
پاکستانی مشیرخارجہ کا دورہ ایران
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی وفد میں سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ اور سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگہ بھی شامل ہیں۔ تہران ميں اپنے قيام کے دوران، پاکستانی مشير خارجہ ايرانی وزير خارجہ محمدجواد ظريف سميت اعلی ايرانی حکام کے ساتھ ملاقاتيں کريں گے.


اس موقع پر فریقین دوطرفہ تعلقات کی توسیع، پاکستان میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے 'ای سی او' سربراہی اجلاس بالخصوص تازہ ترین علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے.


اس کے علاوہ پاکستان کے سيکرٹری دفاع ضمير الحسن شاہ ايرانی وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دہقان سے بھی ملاقات کريں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درميان باہمی دفاعی تعلقات کی توسيع پر گفتگو کرنا ہے.


پاکستانی سيکرٹری پانی و بجلی محمد يونس ڈھاگہ بھی اس دورے کے موقع پر ايران کے وزير توانائی حميد چيت چيان سے ملاقات کريں گے جس ميں فريقين مشترکہ منصوبوں بالخصوص بجلی کے شعبے ميں دوطرفہ تعاون کو فروغ دينے پر تبادلہ خيال کريں گے.


ياد رہے کہ اس وقت ايران، پاکستان کو 104 ميگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ جوہری معاہدے نے پاکستان اور ايران کے درميان باہمی تعلقات کو فروغ کے لئے راستے کھول دیئے ہيں اور اس وقت ايران، پاکستان کو مزيد تين ہزار ميگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے تيار ہے.
https://taghribnews.com/vdcaiwnuo49nia1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ