تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 10:55
خبر کا کوڈ : 273252

پاراچناع دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

فرقے اور نسل سے بالاتر ہوکر ہر شہید اور زخمی ہمارے لیے برابر ہے
حالیہ واقعات کو نسلی اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش دشمن ایجنسیوں اور اسپانسرڈ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے کی جارہی ہے
پاراچناع دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جب کہ متاثرین کو بلاتفریق امداد فراہم کی جائے گی۔
 
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کو نسلی اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش دشمن ایجنسیوں اور اسپانسرڈ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے کی جارہی ہے۔ ہمارے دشمن دہشت گردی کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ فرقہ واریت اور نسلی تعصب کو ہوا دے کر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اس کا جواب ہمیں قومی اتحاد کا مظاہرہ کرکے دینا چاہیے۔
 
پاک فوج کے مطابق پاکستان کے دشمنوں کی ہمیں بدنام کرنے کی مذموم سازش کو نادانستہ طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فروغ دیا جارہا ہے جو کہ افسوس ناک ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس کا ادراک کریں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فرقے اور نسل سے بالاتر ہوکر ہر شہید اور زخمی ہمارے لیے برابر ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں جو پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کا مکمل طور پر احترام کرتے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم مہم کو شکست دینے کے لیے حالیہ دنوں میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء سے رابطے بھی کیے ہیں۔
آرمی چیف نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ پاراچنار دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ متاثرین کو بلاتفریق امداد فراہم کی جائے گی۔ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاٹا سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کرلیا گیا ہے اور کسی صورت اسے دوبارہ خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcamenuu49n0u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ