تاریخ شائع کریں2017 22 August گھنٹہ 10:32
خبر کا کوڈ : 280551

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے لہٰذا یکم ذی الحج 23 اگست کو ہو گی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں ہو گا تاہم ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcamwnu649nam1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ