تاریخ شائع کریں2017 20 January گھنٹہ 16:21
خبر کا کوڈ : 257593

ہم شامی بحران كو غير ملكی طاقتوں كے مداخلت كے بغير شامی عوام كے امنگوں كے مطابق حل كرنا چاہتے ہيں. صدر بشارالاسد

ہم شامی بحران كو غير ملكی طاقتوں كے مداخلت كے بغير شامی عوام كے امنگوں كے مطابق حل كرنا چاہتے ہيں. صدر بشارالاسد
شامی صدر نے آستانہ میں آئندہ ہونے والے شام امن مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں شام میں جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں.

صدر بشارالاسد نے جاپان كے ٹی بی اس ٹی وی چينل كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ ہم شامی بحران كو غير ملكی طاقتوں كے مداخلت كے بغير شامی عوام كے امنگوں كے مطابق حل كرنا چاہتے ہيں.


انہوں نے آستانہ ميں منعقد ہونے والے اجلاس كے اہميت كے بارے ميں كہا كہ اس اجلاس ميں شام ميں جنگ بندی كے لئے كوشش كريں گے تا كہ شامی عوام كے مسائل اور مشكلات حل ہوسكيں.


صدر بشار الاسد نے مزيد كہا كہ ہميں معلوم نہيں ہے كہ شامی مخالف دھڑوں ميں سے كون اس اجلاس ميں شركت كرے گا ليكن ہم چاہتے ہيں كہ اس اجلاس كے انعقاد سے باغی گروہ اپنے اسلحہ كو شامی حكومت كی تحويل ميں ديں اور اپنے ملک كے مفادات كے لئے سياسی سرگرميوں ميں حصہ ليں.


ان كا مزيد كہنا تھا كہ ہم قومی مصالحت پر يقين ركھتے ہيں اور اس راستہ پر چلتے ہوئے مخالف دھڑوں كے ساتھ اپنے سياسی اختلافات كو ملكی مفاد كے تحت حل كرنا چاہتے ہيں.
https://taghribnews.com/vdcao0nue49nmm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ