تاریخ شائع کریں2015 5 August گھنٹہ 02:54
خبر کا کوڈ : 200595

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کا تعاون

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کا تعاون
ایران اور روس، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میخائیل باگدانوف
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کا تعاون
مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کے وزارت خانوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان خوشگوار تعاون جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر خارجہ میخائیل باگدانوف نے منگل کے روز تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور روس، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایک دوسرے سے براہ راست مذاکرات اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کر کے فیصلہ کرتے ہیں- میخائیل باگدانوف نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم اور نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے دورہ تہران کے بارے میں کہا کہ منگل کے روز تہران میں روس، شام اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے اور شام کے مسائل کے حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے- روس کے نائب وزیر خارجہ نے گذشتہ روز قطر میں امریکہ، روس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بارے میں کہا کہ یہ سہ فریقی اجلاس، شام کے سلسلے میں ہوا ہے اور اس میں امریکہ اور روس جیسے ممالک اور ایران، ترکی اور سعودی عرب جیسے علاقے کے دیگر ممالک کی شمولیت سے سیاسی سرگرمیوں میں اضافے جیسے مسئلے کا جائزہ لیا گیا- قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور روس کے نائب وزیر خارجہ میخاییل باگدانوف نے منگل کے روز تہران میں ایک اجلاس میں علاقے کے حالات بالخصوص یمن اور شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں گفتگو کی- ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ خاص طور سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-
https://taghribnews.com/vdcaownum49nwm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ