تاریخ شائع کریں2017 19 January گھنٹہ 16:21
خبر کا کوڈ : 257520

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

برطانیہ اور فرانس کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور
صدر فرانسوا اولینڈ کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے سے ٹیلی فون پر بات چیت
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ
فرانس کے صدر نے یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی ذرائع کے مطابق صدر فرانسوا اولینڈ نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک باہمی تجارتی معاہدے کی اساس پر، یورپی یونین کے رکن ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے برطانیہ اور فرانس کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ تھریسا مئے نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  یورپی یونین ، داخلی یورپی منڈی اور یورپی کسٹم یونین سے برطانیہ باہر نکلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

حکومت برطانیہ نے رواں سال مارچ کے آخر تک یورپی یونین سے نکلنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcau0nuw49nmm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ